صوابی:(دنیا نیوز) امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث صوابی میں 3 روز میں باپ بیٹے سمیت 6 افراد قتل کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پرمولی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 48 سالہ شیرزمان اور 24سالہ وہاب کو قتل کردیا گیا، دوبیان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل کردیے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رشکئی میں زمین کے تنازع پر چچازاد بھائی نے کزن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، کوٹھا میں رشید نامی شخص کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
دوسری طرف تمام واقعات میں پولیس کی جانب سے اب تک صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ امن و مان کی ابتر صورتحال پر شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔