حیدرآباد: (دنیا نیوز) سول ہسپتال سے دس روز قبل اغوا ہونے والا نومولود بازیاب کرا لیا گیا۔
اے ایس پی حیدرآباد رانا دلاور نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود بچے کو والدین ٹنڈوالہیار سے علاج کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد لائے تھے، سول ہسپتال میں بچے کی دادی اور والدہ نے واش روم جانے کیلئے پاس بیٹھی خاتون کو بچہ پکڑایا جو اغوا کر کے لے گئی۔
اے ایس پی نے مزید بتایا کہ نومولود بچے کو کوٹری سے بازیاب کرتے ہوئے اغوا کار خاتون کے شوہر حمزہ کو گرفتار کرلیا، اغوا کار خاتون شہناز بی بی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
رانا دلاور نے بتایا کہ اغوا کاروں نے نومولود بچے کو اپنا بچہ ظاہر کرکے ایک فیملی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔