نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

تفصیلات کے مطابق قتل کا واقعہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا جہاں گھر جانے والے موٹر سائیکل سوار شخص پر گھات لگائے ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت انور کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔