ننکانہ صاحب : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 13 March,2024 09:10 am

ننکانہ صاحب: (دنیانیوز) نواحی علاقے کلی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کے زیرحراست دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس وین میں اپنے ساتھیوں کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کردی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کی حراست میں موجود 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں پر ننکانہ اور شیخوپورہ میں 20 سے زائد مقامات درج ہیں، ڈاکوؤں کو اسلحہ اور موبائل فون کی برآمدگی کیلئے لے کر گئے تھے۔