فیصل آباد: گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8افراد زخمی

Published On 13 March,2024 08:55 am

فیصل آباد:(دنیا نیوز) گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 202 چک گٹی کے گھر میں پیش آیا، سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روز داردھماکے کے بعد دونوں گھروں کے مکین ملبے تلے دب گئے، اہل خانہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے، جبکہ 3 افراد ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا اور گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پایا۔

دوسری جانب کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پرآج پھر گھر میں سلنڈر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ میں بھی اسی نوعیت کے سلنڈر دھماکے ہوئے جس میں خاتون اوربچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔