اسلام آباد: (دنیانیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزم ساجدحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس کی عدالت پیش کیاگیا ، تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ساجدحسن کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئےملزم ساجدحسن کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ ملزم ساجدحسن کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔