کندھکوٹ: (دنیا نیوز) پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے دوران ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
کندھکوٹ گاؤں جمال ایس ایچ او جمال عبدالرزاق پر گشت کے دوران ڈاکوؤں نے حملہ کیا، ایس ایچ او معجزانہ طور محفوظ رہا تاہم ہیڈ کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کندھکوٹ چھ دن سے گاؤں جمال میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن جاری ہے ، ڈاکوؤں کو کسی حالت میں نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کندھکوٹ جمال میں اپریشن جاری ہے ، ڈاکوں کے خاتمے تک رینجرز اور پولیس کا مشترکہ اپریشن جاری رہے گا ، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔