گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو ہلاک

Published On 26 March,2024 07:03 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم چند دن روز قبل ڈکیتی مزاحمت کے دوران محنت کش کو قتل کرنے میں ملوث تھا، ڈاکو کی لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔