وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ’’دنیا نیوز‘‘ کا دورہ، مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا

Published On 25 March,2024 07:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ’’دنیا نیوز‘‘ کا دورہ کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو نیوز سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پنجاب میں ایئرایمبولینس دو چار ہفتوں میں عملی طور پر نظر آئے گی۔