گجرات: مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 25 March,2024 01:46 am

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس زیر حراست ملزم کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ گجرات کے نواحی علاقہ ہانڈہ میں گھات لگائے 4 مسلح ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں زیر حراست ملزم موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مجدس خان کے نام سے ہوئی جو اقدام قتل، ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم نے گزشتہ ماہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اے ایس آئی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، فرار ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔