ننکانہ صاحب: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published On 25 March,2024 07:09 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے تھانہ بڑا گھر کی حدود میں 3 مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ہلاک ملزم کی لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔