بھوآنہ: (دنیا نیوز) بھوآنہ پولیس کی ناقص سکیورٹی حکمت عملی کے باعث 6 ملزم فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھوآنہ پولیس ملزمان کو کچہری میں پیشی پر لائی تھی، واپسی پر ملزم پولیس گاڑی سے چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فرار ہونے والوں میں زیادتی، چوری، ڈکیتی و دیگر مقدمات کے ملزمان تھے، بھوآنہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔