لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن سٹیشن کے برج سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اورنج لائن سٹیشن کے برج پر ایک 40 سالہ شخص سو رہا تھا کہ اس دوران کروٹ بدلنے کی وجہ سے اچانک سڑک پر آ گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔