کراچی : (دنیانیوز) سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں زوہیب کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مدعی مقدمہ کا بتانا ہے کہ زوہیب ماموں کے گھر افطاری پر گیا تھا ، ڈاکوؤں نے زوہیب کو موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہر قائد میں قتل و غارت گری جاری، ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا، کرائم سین یونٹ نے شواہد جمع کیے، وقوعہ کے وقت لائٹ گئی ہوئی تھی، موٹر سائیکل پر چار ڈاکو آئے ،مزاحمت پر زوہیب کو گولی ماری ، جائے وقوعہ سے خون ملا ہے جسے فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔