منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلہ، 3 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 28 March,2024 11:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلہ کے بعد 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت اقرار، اعجاز اور عارب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حفيظ الرحمان بگٹی کے مطابق ملزموں کے قبضے سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزموں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔