لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے 11 سالہ ملازم بچے کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے سبزہ زار لاہور میں 11 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے سے رابطے کی ہدایت کی۔
سارہ احمد نے بتایا کہ سبزہ زار میں 11 سالہ کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 11 سالہ بچہ سٹیل ورکشاپ پر ملازم تھا، ملزموں نے کمسن بچے کو زبردستی کام کروانے کیلئے زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ پولیس کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔