شرط لگا کر ڈیزل پینے والا 4 بچوں کا باپ زندگی کی بازی ہار گیا

Published On 14 April,2024 10:09 pm

عارف والا: (ویب ڈیسک) شرط لگا کر ڈیزل پینے والا 4 بچوں کا باپ 27 سالہ نوجوان شرط تو جیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔

افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں پچھتر ای بی میں پیش آیا جہاں مرتضیٰ نامی نوجوان نے پچاس ہزار کے عوض دوستوں سے ایک لٹر ڈیزل پینے کی شرط لگائی تھی۔

نوجوان نے ایک لٹر ڈیزل پی کر شرط جیت لی مگر ڈیزل پینے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی، حالت بگڑنے پر نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں، نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، مرحوم چار بچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیور تھا۔