فیروزوالا: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

Published On 14 April,2024 07:08 pm

فیروزوالا: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فیروزوالا کے علاقے میاں کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو لڑائی جھگڑے پر شونے چھریوں کا وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت زینب بی بی کے نام سے ہوئی، ملزم بیوی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔