لاہور:(دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔
ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شکور اور کاشف عمران کے نام سے ہوئی ۔
حکام کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لیاقت چوک سبزہ زار میں واقع ٹیکنیکل ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر سے گرفتار کیا گیا، ملزمان بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر پاسپورٹس وصول کر رہے تھے ۔
حکام کاکہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 4 پاسپورٹس اور دیگر شواہد برآمد ہوئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔