اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی بڑی واردات اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آئی جہاں سیکٹر جی 14 میں 4 مسلح ڈاکو دن کے وقت گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔
ڈاکوؤں نے گھر کی تلاشی کے دوران 15 لاکھ روپے نقدی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکو جاتے جاتے ایک کلاشنکوف اور پستول بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔