اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس منگل کو دن اڑھائی بجے بلایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔