کشمور: (دنیانیوز) گبھل پور کے کچے کے علاقے میں شر قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں رئیسو شر، دلو شر، نذیراں بی بی شامل ہیں ، دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ نہیں سکی۔