کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے چوری کا سامان خریدنے اور بیچنے والے سکریپ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے اضافے کے بعد چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کیلئے سندھ پولیس نے سکریپ ڈیلرز کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا، گزشتہ روز پولیس نے چھاپے مار کر 67 سکریپ ڈیلرز کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے مطابق سکریپ ڈیلرز کیخلاف مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، سکریپ ڈیلرز کی دکانوں، گوداموں سے مختلف سامان، پارٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے، حراست میں لئے گئے کباڑیوں سے سامان، پارٹس کی خرید و فروخت کے متعلق تفتیش جاری ہے۔