حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی اس دوران گولی ایک بچے کو جا لگی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی، بچے کی شناخت انس کے نام سے ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد بچے کی لاش قبضے میں لے لی اور ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔