لاہور: (دنیا نیوز) جو ہر ٹاؤن میں گھر یلو ملازمہ علئزے کی ہلاکت کے معاملہ، علیزے کے خاوند نے قتل کے مقدمہ کی درخواست تھانہ جوہر ٹاؤن میں جمع کروا دی۔
مقتولہ کے خاوند اسد نے درخواست میں کہا کہ میری بیوی کو مالکن رابعہ انیس مالک شیخ انیس، بشرا انیس اور دوسری ملازمہ پروین نے ملکر قتل کیا ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ مجھے ہمسایوں نے کال کر کے بتایا کہ آپکی بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے، جب ہم شیخ انیس کے گھر میں پہنچے تو میری بیوی ہلاک ہو چکی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر ہلاکت ہوگئی تھی، ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئی تھی۔
پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ،علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔