چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں چلتی بس میں مسافر کے مبینہ تشدد سے کنڈیکٹر جاں بحق ہو گیا۔
کنڈیکٹر کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ چیچہ وطنی کے علاقے بورے والا روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر چلتی بس میں مسافر نے کسی بات پر بس کے کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔
کنڈیکٹر کو بیہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے کی بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔