پاکپتن : (دنیانیوز) شادی مہنگی پڑگئی ، پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوبیاہتا دولہا اپنی دلہن کے ہاتھوں لٹ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں 18 ایس پی کے میں پیش آیا جہاں دلہن نے دولہا اقبال کو دودھ پتی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کیا اور پانچ تولے طلائی زیور، 2 لاکھ نقدی و دیگر قیمتی سامان سمیت فرار ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق اقبال کی شادی 22 اپریل کو ہوئی تھی ، دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔