لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اورنگزیب حیدر خان کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات جبکہ ڈاکٹر نور محمد اعوان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
علی اکبر ڈی سی بھکر، صائمہ علی ڈی سی ساہیوال تعینات ہو گئیں، ڈی سی جہلم سمیع اللہ فاروق اور ڈی سی لیہ خالد پرویز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
پنجاب حکومت کی طرف سے امیرہ بیدار ڈی سی لیہ، فرخ عتیق ڈی سی اوکاڑہ اور خالد جاوید کو ڈی سی میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔