لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل ہو گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15 پولیس افسران کے انٹرویوز کئے، ایوان وزیراعلیٰ آفس میں 2 ڈی آئی جیز، 8 ایس ایس پیز اور 5 ایس پیز کے انٹرویوز کئے گئے۔
انٹرویوز دینے والوں میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی کامران عادل کے نام شامل ہیں، ایس ایس پی اسد سرفراز، ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک، اسد ملہی اور ایس ایس پی زاہد نواز مروت انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں، اسی طرح ایس ایس پی رضوان خان، کامران ممتاز، بلال ظفر شیخ اور ایس ایس پی احمد محی الدین کے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے، ایس پی سید علی، ایس پی عمران ملک، عبداللہ لک، مستنصر عطا باجوہ اورایس پی قدوس بیگ بھی انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس افسران کے انٹرویوز پینل میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر شریک تھے۔
فائنل فہرست میں شامل ناموں کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ مریم نواز دیں گی جس کے بعد پولیس افسران کے متعدد اضلاع میں تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔