لاہور :(دنیانیوز) ٹیکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بیٹے مستنصر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ۔
درج مقدمے کے متن کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے اپنے آقاؤں کی تعمیل کے لیے کانسٹیبل کا قتل کیا ، پولیس ملازمین پر حالیہ حملوں کی طرز پر کانسٹیبل کو قتل کیا گیا ہے ، حملہ آور نے جامنی رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور کی فائرنگ سے راہ گیر اکبر زخمی ہوا ، کانسٹیبل کو پہلے سے گھات لگائے شوٹر نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ۔