چیچہ وطنی: (دنیانیوز) معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 97 بارہ ایل میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے سگی بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔