رحیم یار خان: (دنیا نیوز) کچہ آپریشن میں اہم پیشرفت، پولیس شر گینگ کے ٹھکانوں تک پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے نائٹ ویژن کاپٹر ڈرون کیمروں کی مدد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن میں شر گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک، 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
ڈی پی او رضوان گوندل نے کہا ہے کہ پولیس اور شر گینگ کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ اور جھڑپیں جاری ہیں، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچرز اور مارٹر گولے داغ دیئے۔
رضوان گوندل نے بتایا کہ کچہ ماچھکہ کے علاقے میں شر گینگ کے ٹھکانوں کو نذر آتش کر کے مسمار کر دیا، یہ پولیس اور کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوؤں کی لڑائی ہے، اس میں قبائل شامل نہیں۔