پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ملازمت سے انکار پر شہری کو قتل کرنے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکپتن کے علاقے میں ملازمت سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 2 کو زخمی کر دیا اور خاتون کو بھی اغواء کر لیا تھا۔
پولیس نے واقعہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم سرفراز مانیکا سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرا لیا، ملزمان سے 2 کلاشنکوف، پستول، رائفل اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔