کراچی: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے را کے ایجنٹوں کی گرفتاریوں پر ایس ایس پی کورنگی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اہم کامیابی میں حساس اداروں کی تکنیکی سپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی معاونت پر مشتمل مشترکہ چھاپہ مار ایکشن میں کامیابی لائق ستائش و تعریف ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن نے کہا ہے کہ ملک و سماج دشمن دہشتگردوں سے تفتیش کی روشنی میں مزید کامیابیاں سمیٹی جائیں، گھناؤنےعزائم اور انسانیت دشمن منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔