شکارپور: مخالفین کی فائرنگ سے راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 07 May,2024 09:56 am

شکارپور: (دنیانیوز) شکار پور کی تحصیل گڑھی یاسین میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے راہگیر سمیت  تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ دو برادریوں میں دیرینہ رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔