لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن تھانہ کی حدود میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے آئے تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اے ایس آئی عبدالغفور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق پاکپتن سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ اور 395 کے اشتہاری تھے، فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔