ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش پر کار الٹ گئی، 3 گرفتار

Published On 18 May,2024 05:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کار سواروں نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کشمیر ہائی وے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مشکوک کار سواروں کو روکنے کی کوشش تو انہوں نے فائرنگ کر دی، اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد کار سواروں نے گاڑی بھگا دی۔

ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو تیز رفتاری کے باعث کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تینوں کار سوار زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔