لاہور: (دنیانیوز) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کے اغواء میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاطف بلال اور اکرام سیفی شامل ہیں، ملزم عاطف بلال کو لاہور جبکہ ملزم اکرام سیفی کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیاہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزم عاطف بلال نے شکایت کنندہ کے بھائی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بھجوایا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو ایران میں یرغمال بنایا ، متاثرہ شہری کو ایران میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔
حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے متاثرہ کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے کا تاوان بھی مانگا گیا ، ملزم اکرام سیفی نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم نے شہری کو جرمنی بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے ، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔
ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔