بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں گھریلو رنجش پر سنگدل باپ نے اپنی 2 بچیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باپ کے ہاتھوں 2 بچیوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب پیش آیا جہاں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر رنجش چل رہی تھی اور دونوں الگ رہ رہے تھے، خاتون نے بچیوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
گزشتہ روز پولیس عدالت کے حکم پر بچیاں برآمد کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور اندر جا کر اپنی دونوں بیٹیوں کو قتل کر دیا، بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے پولیس کو ازخود گرفتاری دے دی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔