اے این ایف کی کارروائیاں ،373 کلو منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار

Published On 06 June,2024 09:21 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 7 کارروائیوں میں373 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 15 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اٹک، فیصل آباد، اسلام آباد، پنجگور،کراچی اور ڈی آئی خان میں کی گئیں ، کارروائی میں 291کلو600گرام چرس،62 کلو400 گرام افیون برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 19 کلو آئس برآمد کی گئی ، گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔