میانوالی : مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Published On 06 June,2024 02:38 pm

کالاباغ : (دنیانیوز) میانوالی کلور شریف کے قریب مسافرکوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوچ پر فائرنگ سے 3افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔