کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے مقام سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن شو مارکیٹ برما ہوٹل کے قریب گھر کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر شہری جاں بحق ہو گیا، مرنے والے شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل نمبر 5 میں واقع گھر سے لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، متوفیہ کی شناخت 15 سالہ حنا کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم پوسٹمارٹم کے بعد مرنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔