بدین: (دنیا نیوز) بدین میں منی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بدین کے علاقے حیدر آباد شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث منی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 20 سے مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں 5 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔