کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ ڈاکو گرفتار

Published On 09 June,2024 08:55 am

کراچی:(دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کالا پل کے قریب کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ ڈاکو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد سجاد کے نام سے ہوئی ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم حال ہی میں گرفتار ہوکر جیل گیا تھا جہاں سے ضمانت پر رہا ہوا، ملزم کا ایک ساتھی اسامہ خان اس سے قبل پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے ،ملزم نے جیل میں نیا ڈکیت گروپ بنا لیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔