کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ انجینئر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 08 June,2024 06:49 pm

کراچی :(ویب ڈیسک ) سی آئی اے کراچی نے کوئٹہ سے گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئرارتقا کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا کرمینل ریکارڈحاصل کیاجارہاہے ، ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر کے مطابق ارتقا قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مزید ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو کی ٹیم بلوچستان میں موجود ہے، ارتقا قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان تربیت یافتہ ہیں، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پہلے ارتقا کو چلتی موٹر سائیکل سے روکا، اور لوٹ مار کے بعد گولی مار دی تھی ڈکیت فرار ہوتے ہوئے ملزمان نوجوان کی موٹر سائیکل بھی لے گئے، واقعہ کے بعد سندھ حکومت کو تمام حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔