مردان: (دنیانیوز) مردان میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ، گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول کی خاتون ٹیچر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق22 سالہ خاتون ٹیچر کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، ملزمان نے سکول وین مین تازه گرام چوک میں رکوا کر خاتون ٹیچر کو گاڑی سے اُتروایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ذراٸع کاکہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے نو ماه قبل کورٹ میرج کی تھی ۔
خاتون ٹیچرکے قتل کے بعد تھانه حرکی پولیس موقع پر پہنچ گٸی ، پولیس نے موقع سے شواہداکٹھا کرنا شروع کردیئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے انزرگی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔