پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر فقیر آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ملزموں نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
علی زمان ایڈووکیٹ کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔