ڈی آئی خان: (دنیانیوز) ٹانک روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی اور پولیس نفری پولیو ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ دھماکہ ہوگیا ، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری موقع کی طرف روانہ کردی گئی جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ڈی آئی خان ودیگر اضلاع میں پولیس پر پے درپے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔