اے این ایف: ملک گیر کارروائیوں میں 262 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Published On 10 June,2024 09:30 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 5 مختلف کارروائیوں میں 262 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، لاہور اورشیخوپورہ میں کی گئی ہیں ، کارروائی میں 150 کلو چرس،110 کلو 400گرام افیون برآمد کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک اور کارروائی کے دوران 2 کلو200گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔