جہلم: بھتیجے نے باپ کیساتھ مل کر برطانیہ سے آئے چچا کوقتل کردیا

Published On 10 June,2024 11:22 am

جہلم: (دنیانیوز) جہلم میں بھتیجے نے باپ سے ملکر برطانیہ سے آئے چچا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ گھرمالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر ملزم محمد علی نے اپنے والد ظہور کے ساتھ مل کر چچا عرفان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔